Daily Awaz Times Lakki Marwat

Call Contact the business

Daily Awaz Times Lakki Marwat آپ کی آ واز

لکی مروت تجوڑی بکسہ میں ٹریفک حادثہ، ڈرائیور اور سواریاں محفوظ رہے معمولی زحمی ذرائع آج تجوڑی بکسہ میں ٹریفک حادثہ پیش آ...
23/10/2026

لکی مروت تجوڑی بکسہ میں ٹریفک حادثہ، ڈرائیور اور سواریاں محفوظ رہے معمولی زحمی ذرائع
آج تجوڑی بکسہ میں ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں ڈرائیور سمیت سواریاں معمولی زخمی ہوئیں، تاہم تمام افراد خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔ اللہ تعالیٰ تمام زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔

اطلاعِ عامہلکی مروت سب ڈویژن بیٹنی تمام تاروخیل قوم کے مشران نوجوان اور دیگر معزز حضرات کو اطلاع دی جاتی ہے کہ کل بروز ہ...
23/10/2026

اطلاعِ عامہ
لکی مروت سب ڈویژن بیٹنی تمام تاروخیل قوم کے مشران نوجوان اور دیگر معزز حضرات کو اطلاع دی جاتی ہے کہ کل بروز ہفتہ صبح 8 بجے دولتی ترئ سب ڈویژن بیٹنی میں تاروخیل قوم کا ایک اہم جرگہ منعقد ہو رہا ہے۔
تمام تاروخیل قوم کے مشران، نوجوان اور دیگر افراد سے پُرزور گزارش ہے کہ اس اہم جرگہ میں بھرپور شرکت فرما کر اسے کامیاب بنائیں۔
آپ تمام حضرات کی شرکت نہایت اہمیت کی حامل ہے۔
جزاکم اللہ خیراً
منجانب: تاروخیل بیٹنی قوم

23/10/2026

لکی مروت (قطب الدین بیٹنی کی رپورٹ) لکی مروت سٹی مسائلستان بن گیا، سڑکیں کچی، پانی کی قلت اور گیس لوڈشیڈنگ نے عوام کو پریشان کر دیا لکی مروت سٹی کی صورتحال انتہائی افسوس ناک ہے۔ ماضی میں جتنے بھی ایم این ایز اور ایم پی ایز گزرے ہیں، بدقسمتی سے کسی نے بھی لکی مروت سٹی کی ترقی اور بنیادی مسائل کے حل پر خصوصی توجہ نہیں دی۔لکی مروت ایک قدیم اور تاریخی شہر ہے، لیکن افسوس کہ آج بھی یہاں کے شہری بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ شہر کی سڑکیں اور گلیاں کچی اور خستہ حال ہیں، جو کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ ان خراب راستوں کی وجہ سے عام شہریوں، معذور افراد، بزرگوں اور اسکول جانے والے بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سڑکوں کی خراب حالت کے باعث موٹر سائیکل، رکشے اور دیگر گاڑیوں کی آمدورفت بھی انتہائی دشوار ہو چکی ہے۔
لکی مروت سٹی میں گیس لوڈشیڈنگ بھی ایک سنگین مسئلہ بن چکی ہے۔ صبح کے اوقات میں گیس کی عدم دستیابی کے باعث گھریلو خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جبکہ اسکول جانے والے بچے ناشتہ کیے بغیر اسکول جانے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ گیس کی مسلسل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔
ابھی سردیوں کا آغاز ہو رہا ہے، لیکن اگر اس وقت گیس کی لوڈشیڈنگ کا یہ حال ہے تو آنے والے دنوں میں عوام کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ سردی کی شدت میں اضافے سے پہلے ہی گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اور غیر ضروری لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔شہر میں صاف پانی کی فراہمی، سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور دیگر بنیادی سہولیات کی کمی نے بھی شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔حکامِ بالا سے پُرزور اپیل گورنر خیبر پختونخوا، وزیر اعظم پاکستان، متعلقہ وفاقی و صوبائی حکام، ترقیاتی کونسل کے معزز اراکین اور تمام منتخب نمائندوں سے پُرزور اپیل ہے کہ لکی مروت سٹی کے مسائل کا فوری نوٹس لیا جائے۔حکام سے مطالبہ ہے کہ: شہر کی تمام کچی اور خستہ حال سڑکوں اور گلیوں کو پختہ کیا جائے۔شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ گیس کی غیر ضروری لوڈشیڈنگ ختم کرکے صبح کے اوقات میں گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ بچے ناشتہ کرکے سکول جا سکیں۔ سردیوں کی آمد سے پہلے گیس کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔لکی مروت سٹی کی ترقی کے لیے خصوصی فنڈز مختص کرکے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔لکی مروت کے عوام بھی بنیادی سہولیات، صاف پانی، پختہ سڑکوں اور گیس کی بلاتعطل فراہمی کے حق دار ہیں۔ افسوس ہے کہ اس قدیم شہر کو طویل عرصے سے نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ہم وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف گورنر خیبر پختونخوا اور تمام متعلقہ حکام سے درخواست کرتے ہیں کہ لکی مروت سٹی کے عوام کی آواز سنی جائے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے فوری عملی اقدامات کیے جائیں۔لکی مروت کے عوام کا مطالبہ ہے: ہمیں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں، گیس لوڈشیڈنگ ختم کی جائے اور ہمارے شہر کو ترقی دی جائے۔

لکی مروت تحصیل سرائے نورنگ گڈ گورننس انیشیٹو کے تحت اور ڈپٹی کمشنر لکی مروت جناب شاہد رفیق گنڈاپور  کی خصوصی ہدایات پراس...
22/10/2026

لکی مروت تحصیل سرائے نورنگ گڈ گورننس انیشیٹو کے تحت اور ڈپٹی کمشنر لکی مروت جناب شاہد رفیق گنڈاپور کی خصوصی ہدایات پراسسٹنٹ کمشنر سرائے نورنگ جناب محبوب الرحمٰن نے گرداور سرکل، پٹواری سرکل سرائے نورنگ اور دیگر متعلقہ تحصیل عملے کے ہمراہ مین روڈ سرائے نورنگ کا دورہ کیا۔دورے کے دوران مین روڈ پر دکانوں کے سامنے قائم تجاوزات کی نشاندہی کی گئی اور متعلقہ دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی دکانوں کے سامنے سڑک اور عوامی گزرگاہوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات فوری طور پر ختم کریں۔ اس موقع پر تمام متعلقہ دکانداروں کو اپنی تجاوزات رضاکارانہ طور پر ہٹانے کے لیے ایک روز کی مہلت دی گئی اور واضح کیا گیا کہ مقررہ مدت گزرنے کے بعد باقی ماندہ تجاوزات کو سرکاری عملے کے ذریعے ہٹا دیا جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر سرائے نورنگ نے ہدایت کی کہ مین روڈ کو تجاوزات سے پاک رکھا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے، عوام کو آمدورفت میں سہولت حاصل ہو اور بازار میں نظم و ضبط کو یقینی بنایا جا سکے۔دکانداروں کو خبردار کیا گیا کہ مقررہ مہلت کے بعد تجاوزات برقرار رکھنے یا دوبارہ قائم کرنے کی صورت میں متعلقہ افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

22/10/2026

پشاور: وزیراعظم شہباز شریف نے صوبہ خیبر پختونخوا کیلئے 160 ارپ روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کر دیا۔
گورنر اور چیف سیکرٹری اسلام آباد آئیں جتنی چاہیں گندم لے جائیں۔ مشاورتی کونسل سے خطاب

لکی مروت( قطب الدین بیٹنی کی رپورٹ) لکی مروت سٹی: محلہ باغبان مسجد اول خان کے سامنے گندگی کے ڈھیران نمازی  شدید پریشان ل...
21/10/2026

لکی مروت( قطب الدین بیٹنی کی رپورٹ) لکی مروت سٹی: محلہ باغبان مسجد اول خان کے سامنے گندگی کے ڈھیران نمازی شدید پریشان لکی مروت سٹی کے علاقے محلہ باغبان، مسجد اول خان کے سامنے گندگی کے ڈھیر جمع ہونے سے علاقہ تعفن اور بدبو کی لپیٹ میں ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق کئی ماہ سے ٹی ایم اے کے اہلکار صفائی کے لیے یہاں کا رخ نہیں کرتے۔ علاقے کا نالہ بھی بند پڑا ہے، جبکہ میچا بورنگ کے قریب بھی گندگی کے ڈھیر موجود ہیں۔گندگی کے باعث علاقے میں مچھروں کی بہتات ہو گئی ہے، جس سے مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔ اس صورتحال سے اہلِ علاقہ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ یہاں سے بچے روزانہ اسکول جانے کے لیے گزرتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی صحت کو بھی خطرات لاحق ہیں۔ اہلِ علاقہ نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے، خصوصاً ٹی ایم اے، سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں فوری طور پر صفائی کا انتظام کیا جائے، گندگی کے ڈھیروں کو اٹھایا جائے اور بند نالے کی صفائی یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو اس پریشان کن صورتحال سے نجات مل سکے۔اہلِ علاقہ کی ضلعی انتظامیہ سے اپیل ہے کہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لے کر صفائی کا مستقل انتظام کیا جائے۔
بیٹنی میڈیا کی رپورٹ

پاکستان تحریک انصاف کے بنوں سے تعلق رکھنے والے ایم این اے مولانا نسیم علی شاہ کو تھری ایم پی او کے تحت ہری پور جیل منتقل...
21/10/2026

پاکستان تحریک انصاف کے بنوں سے تعلق رکھنے والے ایم این اے مولانا نسیم علی شاہ کو تھری ایم پی او کے تحت ہری پور جیل منتقل کردیا گیا ذرائع

راجن پور: انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ کو حادثہ، 8 افراد جاں بحق، 32 زخمی راجن پور میں انڈس ہائی وے پر ستارہ پمپ کے قریب بن...
21/10/2026

راجن پور: انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ کو حادثہ، 8 افراد جاں بحق، 32 زخمی راجن پور میں انڈس ہائی وے پر ستارہ پمپ کے قریب بنگلہ ہدایت کے مقام پر عادل شاہ مسافر کوچ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 8 مسافر جاں بحق جبکہ 32 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق کوچ کراچی سے ڈی جی خان جا رہی تھی اور حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ 12 زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی جبکہ 20 زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال روجھان منتقل کردیا گیا۔
اللہ تعالیٰ رحمہ فرمائے

دادو، سندھ: عدالت کا بڑا فیصلہ، سابق رکنِ قومی اسمبلی علی وزیر رہا! دادو، سندھ کی عدالت نے سابق رکنِ قومی اسمبلی علی وزی...
21/10/2026

دادو، سندھ: عدالت کا بڑا فیصلہ، سابق رکنِ قومی اسمبلی علی وزیر رہا! دادو، سندھ کی عدالت نے سابق رکنِ قومی اسمبلی علی وزیر کی رہائی کا حکم دے دیا۔ علی وزیر کئی سال سے جیل میں قید تھے۔علی وزیر کی رہائی پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ انہیں ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے، صحت و سلامتی عطا فرمائے اور ان کے لیے آسانیاں پیدا کرے
بیٹنی میڈیا کی رپورٹ

19/10/2026

Address

Lakki Marwat Kpk
Kpk
28420

Telephone

+923456127913

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Awaz Times Lakki Marwat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Awaz Times Lakki Marwat:

Shortcuts

Share

Category