22/08/2026
12 ربیع الاول کو عید یا باقاعدہ مذہبی تہوار کے طور پر منانا قرآن و سنت سے ثابت نہیں۔ دین میں کسی عمل کو عبادت اور ثواب سمجھ کر اختیار کرنے کے لیے قرآن و سنت سے دلیل ضروری ہے۔ نبی کریم ﷺ اور صحابۂ کرامؓ سے 12 ربیع الاول کو میلاد یا جشن منانے کا طریقہ ثابت نہیں، اس لیے ہمیں دین میں اپنی طرف سے نئے طریقے شامل کرنے کے بجائے سنتِ رسول ﷺ کو مضبوطی سے اپنانا چاہیے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں قرآن و سنت کے مطابق زندگی گزارنے اور ہر بدعت سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔