26/10/2026
اُس کے سامنے سادہ سے لباس میں ایک پر وقار شخص کھڑا تھا
مالک نے اُکتائے لہجہ میں کہا۔۔۔۔۔۔
معذرت چاہتا ہوں سب ملازم جا چکے ہیں یہ شراب خانہ بند کرنے کا وقت ہے آپ کل آئیے گا
مالک کے واپس پلٹنے سے قبل ہی اجنبی نے اُس کے کندھے پر ہاتھ رکھا اور کہا۔۔۔۔۔۔
مجھے بشر بن حارث سے ملنا ہے اُس کے لیے ایک بہت اہم پیغام ہے۔۔۔۔۔
شراب خانے کے مالک نے چونک کر اسے دیکھا اور بولا ۔۔
میرا نام ہی بشر بن حارث ہے
اجنبی نے بڑی حیرت سےاس لڑکھڑاتے ہوئے شخص کو دیکھا اور بولا کیا آپ ہی بشر بن حارث ہیں ؟؟
مالک نے جھنجھلا کر کہا ۔۔۔۔۔
کیوں کوئی شک ہے۔۔۔۔۔
اجنبی نے آگے بڑھ کر اُس کے ہاتھوں کو بوسہ دیا اور
بولا سُنو بشر بن حارث خالقِ ارضِ وسما نے مجھے کہا ہے کہ میرے دوست بشر بن حارث کو میرا سلام عرض کرنا اور کہنا جو عزت تم نے میرے نام کو دی تھی وہی عزت رہتی دنیا تک تمہارے نام کو ملے گی ۔۔۔۔۔
یہ سن کر بشر بن حارث کی نگاہوں میں وہ منظر گھوم گیا جب اک دن حسبِ معمول وہ نشے میں دُھت چلا جا رہا تھا کہ اُس کی نظر گندگی کے ڈھیر پر پڑے اک کاغذ پر پڑی جس پر " اسم اللہ " لکھا تھا
بشر نے کاغذ کو بڑے احترام سے چوما صاف کر کے خوشبو لگائی اور پاک جگہ رکھ دیا اور کہا۔۔۔۔۔۔۔
اے مالکِ عرش العظیم یہ جگہ یہ گندگی تو بشر کا مقام ہے آپ کا نہیں آپ کا تو مقام پاک ہے۔۔۔۔۔
بس یہی ادا بشر بن حارث کو بشر حافی رحمت اللہ علیہ بنا گئی جس وقت آپ کو یہ پیغام ملا آپ اس وقت ننگے پاؤں تھے اور پھر آپ نے ساری زندگی ننگے پاؤں گزار دی وہی بشر حافی رحمت اللہ علیہ جس کے متعلق اپنے وقت کے امام احمد بن حنبل رحمت اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے لوگوں ۔۔۔۔۔۔۔
جس اللہ کو احمد بن حنبل رحمت اللہ علیہ مانتا ہے
بشر حافی رحمت اللہ علیہ اُسے پہچانتا ہے۔۔۔۔۔۔۔
سبحان اللّٰہ ۔۔۔۔۔
مسلمانوں آپ بھی اس مقام کو پانے کے لیے کہیں اخبار یا کاغذ کے کسی ٹکڑے پر اللہ پاک یا نبی پاک صلی اللہ علیہ و الہ و سلم یا مقدس ہستیوں کا نام نظر آئے تو اسے کسی پاک جگہ پر رکھ دیا کریں.
بظاہر یہ چھوٹا عمل ہے مگر جسے یہ عمل پسند ہے وہ مرتبے عطا کرنے پر قادر ہے
حوالہ کتب: ( طبقات صُوفیہ کشف المعجوب).