21/05/2025
بھارت نہ اسرائیل ہے، نہ پاکستان فلسطین! دوبارہ حملہ کیا تو ردعمل انتہائی وحشیانہ اور ناقابلِ برداشت ہوگا!"
یہ دوٹوک اور غیر مبہم پیغام دیا ہے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ترک اناطولو نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئےکہاکہ پاکستان امن چاہتا ہے مگر اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
بھارت کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی پر سخت، فوری اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
خطے کا امن تباہ کرنے کی کوشش کی گئی تو مکمل ذمہ داری بھارت پر عائد ہوگی۔
کشمیریوں کی جدوجہد آزادی ایک ناقابلِ تردید حقیقت ہے، جسے بندوق یا ظلم سے دبایا نہیں جا سکتا۔
پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے، جسے کمزور نہ سمجھا جائے۔
یہ بیان پاکستان کے ہر شہری کے جذبات کی ترجمانی ہے، اور دشمن کو واضح پیغام ہے:
"ہم امن کے داعی ضرور ہیں، مگر اپنی غیرت، سرحد اور قوم پر آنچ برداشت نہیں کریں گے!"