Akakhailtvnews

Akakhailtvnews Videos

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے عیدالفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کے خواہشمند شہریوں کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں ۔رپو...
10/03/2026

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے عیدالفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کے خواہشمند شہریوں کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق عیدالفطر 20 مارچ کو متوقع ہے، جس کے پیش نظر شہری عیدی دینے کیلئے نئے نوٹ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے خبردار کیا ہے کہ بعض افراد نئے نوٹ مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں جو غیر قانونی عمل ہے۔

8877 ایس ایم ایس سروس کے ذریعے درخواست

اسٹیٹ بینک رمضان کے دوسرے ہفتے میں 8877 شارٹ کوڈ سروس فعال کرتا ہے۔ شہری اپنے موبائل سے ایس ایم ایس میں اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر اسپیس کے بعد پسندیدہ بینک برانچ کا کوڈ درج کریں اور 8877 پر بھیج دیں۔ جواب میں ایک منفرد ٹرانزیکشن کوڈ اور برانچ کا پتہ موصول ہوگا۔

متعلقہ بینک برانچ کا دورہ

ایس ایم ایس موصول ہونے کے بعد شہری اصل شناختی کارڈ اور اس کی کاپی کے ساتھ متعلقہ بینک برانچ جائیں۔ بینک عملہ ٹرانزیکشن کوڈ کی تصدیق کے بعد عموماً 10، 20 اور 50 روپے کے نئے نوٹوں کے پیکٹس فراہم کرتا ہے۔

بینک مینیجر سے رابطہ

اگر 8877 سروس مصروف ہو تو شہری براہ راست اپنی بینک برانچ سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ اکثر کمرشل بینک اپنے اکاؤنٹ ہولڈرز کیلئے محدود تعداد میں نئے نوٹ رکھتے ہیں اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک بی ایس سی دفاتر سے بھی حصول ممکن

کراچی، لاہور اور اسلام آباد جیسے بڑے شہروں میں اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسز کارپوریشن کے دفاتر میں بھی نئے نوٹ دستیاب ہوتے ہیں جہاں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر نوٹ تبدیل کیے جاتے ہیں۔

آخری عشرے میں اے ٹی ایم سے بھی صاف نوٹ

بینک رمضان کے آخری دس دنوں میں اے ٹی ایمز میں نسبتاً صاف ستھرے 500 اور 1000 روپے کے نوٹ لوڈ کرتے ہیں جو عیدی دینے کیلئے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے والا تین سالہ بچہ ابراہیم تاحال نہ مل سکا۔ عوام ...
01/12/2025

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے والا تین سالہ بچہ ابراہیم تاحال نہ مل سکا۔ عوام نے شدید احتجاج کرتے ہوئے یونیورسٹی روڈ بلا کردی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق سرسید یونیورسٹی کے قریب یونیورسٹی روڈ کے دونوں ٹریک ٹریفک کیلئے بند ہیں۔ ٹریفک کو نیپا چورنگی سے مین راشد منہاس روڈ جوہر موڑ کی طرف اور حسن اسکوائر سے نیپا جانے والی ٹریفک کو المصطفی ہسپتال سے اندرون ابادی کی طرف بھیجا جارہا ہے۔

15/11/2025
الحمدللہ مدینہ کالونی اور اکاخیل گوٹھ کے روڈ پر فٹ پاتھ کا کام شروع ہوچکا ہیں میں نے خود جاکر کام کا معائینہ کیا بہت بہت...
06/08/2025

الحمدللہ مدینہ کالونی اور اکاخیل گوٹھ کے روڈ پر فٹ پاتھ کا کام شروع ہوچکا ہیں میں نے خود جاکر کام کا معائینہ کیا بہت بہترین طریقے سے کام کرہے ہیں میں شکر گزار ہوں کنٹونمنٹ بورڈ ملیر کا جس نے ہمارے پسماندہ علاقے میں روڈز گلیاں اور پیور کا کام کروایا انشاء اللہ مزید یہ ترقی کا سفر وسیع ہوتا جائے گا میرا تمام وارڈ 10 کے عوام سے گزارش کی جاتی ہیں کہ آپ اس فٹ پاتھ کا بہت خیال رکہا کریں
وعدے نہیں صرف کام
ہمارا عزم مستحکم پاکستان
آپ سب کے دعاؤں کا طلبگار میمبر کنٹونمنٹ بورڈ جہانزیب خان اکاخیل

01/04/2025

اکاخیل سپر لیگ مدینہ کالونی میں جاری ہیں تمام اکاخیل برادری سے درخواست ہیں کہ کل عید کے تیسرے دن شام 4سے لیکر شام 6بجے تک فائینل میچ ہوگا اس میچ میں تمام نوجوان اور بزرگ شرکت یقینی بنائیں مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر جناب حلیم عادل شیخ اور دیگر قائدین شرکت فرمائیں گے
میمبر کنٹونمنٹ بورڈ ملیر جہانزیب خان اکاخیل #

08/03/2025

حسب توفیق مدینہ کالونی مسجد میں اپنا حصہ ڈالے حا جی احمد خان سے رابطہ کریں ( 03493646500 ) ویڈیو کو اگے شیئر کریں فٹا فٹ

Free General Surgery Camp in Memon Medical Institute Hospital 🏥
01/02/2025

Free General Surgery Camp in Memon Medical Institute Hospital 🏥

Address

Karachi
03472367429

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Akakhailtvnews posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Akakhailtvnews:

Share

Category