Muftian.E.Kraam

Muftian.E.Kraam Reforming people with the light of Islam and preaching

‏حضرت عمرؓ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں سرورِ کائناتﷺ کے روضہٕ اقدس کی زیارت کے لئے گئے وہاں روضہ کے سامنے ایک (اعرابی...
21/04/2023

‏حضرت عمرؓ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں سرورِ کائناتﷺ کے روضہٕ اقدس کی زیارت کے لئے گئے وہاں روضہ کے سامنے ایک (اعرابی) دیہاتی کھڑا دعا مانگ رہا تھا حضرت عمرؓ اس کے پیچھے خاموش کھڑے ہو گئے وہ اعرابی یہ دعا مانگ رہا تھا

(اے میرے رب یہ آپ کے حبیب ﷺ ہیں ، میں آپ کا بندہ (غلام ) ہوں اور شیطان آپ کا دشمن ہے) اے میرے رب اگر آپ میری مغفرت کر دیں گے تو آپ کےحبیبﷺ خوش ہو جائیں گے اور آپ کا یہ بندہ کامیاب ہو جائے گا اور آپ کا دشمن غمگین اور ذلیل و خوار ہو جائے گا اور اگر آپ نے
میری مغفرت نہ فرمائ تو آپ کے حبیبﷺ پریشان ہو جائیں گے ، دشمن خوش ہو جائے گا اور یہ بندہ ہلاک ہو جائے گا۔ آپ بہت کرم اور عزت و شرف والے اس بات سے بہت بلند و بالا ہیں کہ آپ اپنے حبیب ﷺ کو پریشان ، اپنے دشمن کو خوش اور اپنے بندے کو ہلاک کریں۔

اے میرے اللہ شرفاءِ عرب کا دستور ہے کہ جب ان میں سے کسی سردار کا انتقال ہو جاتا ہے تو اس کی قبر پر اس کے تمام غلاموں کو آزاد کر دیا جاتا ہے اور یہ تو تمام جہانوں کے سردار کی قبر مبارک ہے مجھے ان کی قبر مبارک پر جہنم کی آگ سے آزاد فرما۔

حضرت عمرؓ نے بھی اونچی آواز میں کہا اے میرے رب میں بھی یہی دعا مانگتا ہوں جو اس اعرابی نے مانگی ہے اور اتنے روئے کہ داڑھی مبارک آنسوؤں سے تر ہو گئی۔

اب ہم بھی یہ دعا کرتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار ربِ کریم ہم بھی اس آخری عشرہ میں یہی دعا کرتے ہیں جو اس اعرابی نے کی تھی ہماری ہمارے ابا ٕ و اجداد کی ، ہماری ماؤں کی، ہمارے تمام رشتہ داروں اور ان تمام لوگوں (جن کا ہم پر حق ہے) کو جہنم کی آگ سے آزاد فرما دے

آمین یا رب العالمین ❤️

21/04/2023

Said Anwar ko M***i Sahib ki Hidayat

*بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ**(وَصَلَّی اللہُ عَلَی النَّبِیِ الکَرِیم)**" اُم المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی ال...
15/04/2023

*بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ*
*(وَصَلَّی اللہُ عَلَی النَّبِیِ الکَرِیم)*

*" اُم المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ مجھے بتائیے کہ اگر مجھے معلوم ہو جائے کہ کون سی رات شب قدر ہے تو میں اس رات اللہ تعالیٰ سے کیا عرض کروں اور کیا دعا مانگوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ عرض کرو:*

*اَللّٰهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ كَرِيْمٌ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنّي.*

*اے میرے اللہ ! تو بہت معاف فرمانے والا اور بڑا کرم فرما ہے، اور معاف کر دینا تجھے پسند ہے پس تو میری خطائیں معاف فرما دے."*
*(مسند احمد)*

*تشریح:*
*اس حدیث مبارک کی بناء پر اللہ تعالیٰ کے بہت سے بندوں کا یہ معمول ہے کہ وہ ہر رات میں یہ دعا خصوصیت سے کرتے ہیں اور رمضان المبارک کی راتوں میں اور ان میں سے بھی خاص کر آخری عشرہ کی طاق راتوں میں اس دعا کا اور بھی زیادہ اہتمام کرتے ہیں.*
*(معارف الحدیث:901)*

*24،رمضان المبارک ،1444ھ*
*15،اپریل،2023ء*

10/04/2023
04/04/2023

طح دل تک پہنچنے والی کلام ضرور سنیں اور آمین کہیں

یونانی ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﻋﻮﺭﺕ ﺳﺎﻧﭗ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺧﻄﺮﻧﺎﮎ ﮨﮯ۔ﺳﻘﺮﺍﻁ ﮐﺎ کہنا ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻋﻮﺭﺕ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺍﻭﺭ ﮐﻮﺋﯽ ﭼﯿﺰ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﻓﺘﻨﮧ ﻭ ﻓﺴﺎﺩ کی ...
20/12/2022

یونانی ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﻋﻮﺭﺕ ﺳﺎﻧﭗ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺧﻄﺮﻧﺎﮎ ﮨﮯ۔
ﺳﻘﺮﺍﻁ ﮐﺎ کہنا ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻋﻮﺭﺕ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺍﻭﺭ ﮐﻮﺋﯽ ﭼﯿﺰ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﻓﺘﻨﮧ ﻭ ﻓﺴﺎﺩ کی ﻧﮩﯿﮟ۔

ﺑﻮﻧﺎ ﻭﭨﯿﻮﮐﺮ ﮐﺎ ﻗﻮﻝ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻋﻮﺭﺕ ﺍﺱ ﺑﭽﮭﻮ ﮐﯽ ﻣﺎﻧﻨﺪ ﮨﮯ
ﺟﻮ ﮈﻧﮓ ﻣﺎﺭﻧﮯ ﭘﺮ ﺗﻼ ﺭﮨﺘﺎ ﮨﮯ۔

ﯾﻮﺣﻨﺎ ﮐﺎ ﻗﻮﻝ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻋﻮﺭﺕ ﺷﺮ ﮐﯽ بیٹی ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻣﻦ ﻭ ﺳﻼﻣﺘﯽ ﮐﯽ ﺩﺷﻤﻦ ﮨﮯ۔

ﺭﻭﻣﻦ ﮐﯿﺘﮭﻮﻟﮏ ﻓﺮﻗﮧ کی تعلیمات ﮐﯽ ﺭﻭ ﺳﮯ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﻼﻡِ ﻣﻘﺪﺱ ﮐﻮ ﭼﮭﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﮑﺘﯽ ﺍﻭﺭ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﻮ ﮔﺮﺟﺎ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﯽ ﺍﺟﺎﺯﺕ ﻧﮩﯿﮟ۔
ﻋﯿﺴﺎﺋﯿﻮﮞ ﮐﯽ سب ﺳﮯ ﺑﮍﯼ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﺭﻭﻣﺘﮧ ﺍﻟﮑﺒﺮﯼٰ ﻣﯿﮟ ﻋﻮﺭﺗﻮﮞ ﮐﯽ ﺣﺎﻟﺖ لونڈیوں ﺳﮯ ﺑﺪﺗﺮ ﺗﮭﯽ،
ﺍﻥ ﺳﮯ ﺟﺎﻧﻮﺭﻭﮞ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﮐﺎﻡ ﻟﯿﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﺗﮭﺎ۔

یورپ ﮐﯽ ﺑﮩﺎﺩﺭ ﺗﺮﯾﻦ ﻋﻮﺭﺕ ﺟﻮﻥ ﺁﻑ ﺁﺭﮎ ﮐﻮ ﺯﻧﺪﮦ ﺟﻼ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ۔

ﺩﻭﺭِ ﺟﺎﮨﻠﯿﺖ ﮐﮯ ﻋﺮﺑﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﻮ ﺍﺷﻌﺎﺭ ﻣﯿﮟ ﺧﻮﺏ ﺭﺳﻮﺍ ﮐﯿﺎ جاتا ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﻟﮍﮐﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮﻧﮯ ﭘﺮ ﺍﻥ ﮐﻮ ﺯﻧﺪﮦ ﺩﻓﻦ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﮐﺮﺗﮯ تھے۔

ﻟﯿﮑﻦ ﻣﺤﺴﻦِ ﺍﻧﺴﺎﻧﯿﺖ، ﺭﺣﻤﺖ ﺍﻟﻠﻌﺎﻟﻤﯿﻦ ﺣﻀﺮﺕ ﻣﺤﻤﺪ ﻣﺼﻄﻔﯽٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عورت ﮐو وہ مقام عطا فرمایا جو آج تک کسی مذہب میں حاصل نہیں
اب اگر عورت ماں ہے تو اس کے پاؤں کے نیچے جنت ہے بیٹی ہے تو رحمت ھے بخشش کا زریعہ ھےبیوی ہے تو ایمان کی تکمیل کا زریعہ ھے بہن ہے تو غیرت کا زریعہ.....
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 💯

کلاسیکی برہم ۔۔۔۔   پہلی نظر میں آپ کو ایک آدمی برفانی جنگل میں بھاگتا ہوا نظر آئے گا، لیکن غور کرنے کے بعد معلوم ہوگا ک...
20/12/2022

کلاسیکی برہم ۔۔۔۔
پہلی نظر میں آپ کو ایک آدمی برفانی جنگل میں بھاگتا ہوا نظر آئے گا، لیکن غور کرنے کے بعد معلوم ہوگا کہ یہ ایک کتا ہے.
لہذا ہر معاملے میں غور کیا کریں ۔۔۔

13/12/2022

اسلام میں میوزک حرام ہے لیکن ہماری بدقسمتی دیکھیں

شعر و شاعری کی شکل میں میوزک کیساتھ دعاوں کے ریلز بنے ہوے ہیں۔۔
اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے جس چیز کو حرام قرار دیا ہم اس ذات پاک کے نام کیساتھ اس خباثت کو مکس کرکے مزید گھناونے جرم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔
اس سے بڑی توہین اور آفت کیا ہوسکتی ہے۔
بلکہ صبح صبح قوالی سننا باعث برکت اور اجر و ثواب سمجھا جاتا ہے۔۔
واللہ العظیم یہ وہ اسلام نہیں ہے جس کے پیچھے نبی آخر زمان نے اہانت برداشت کی تھیں طائف میں اوباشوں سے پتھر کھاے تھے، بدر میں تپتی ریت پر بلک بلک کر روے تھے، احد میں چوٹیں کھائی تھی۔۔
جس معاشرے میں اللہ پاک کیساتھ تعلق کی بنیاد ہی اس طرح کی اہانت پر ہو تو ایسے معاشروں کی مقدر میں بدحالی اور معاشی تنگی ذلالت ہی لکھی جاے گی جوکہ ہم دیکھ رہے ہیں۔۔
بس اللہ تعالیٰ امت کو ہدایت کی راہ پر لگائیں آمین ثم آمین

13/12/2022

سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم وبحمدہ استغفرُللہ

Address

Karachi
12344

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muftian.E.Kraam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Muftian.E.Kraam:

Share

Category