Aoun Haider

Aoun Haider CHADHAR

20/03/2026

میں اپنی پوری ہوش و حواس میں بغیر کسی جبر و تشدد کے حلفیہ کہتا ہوں۔ میں موبائل فون، ایزی لوڈ، اور پیکجز لیتے ہوئے ٹیکس ادا کرتا ہوں، کھانے پینے، پہننے کے اشیاء پر ٹیکس ادا کرتا ہوں، گیس، پانی، کا بل ادا کرتے ہوئے ٹیکس دے دیتا ہوں۔ الغرض صبح جاگنے سے لیکر رات سونے تک جتنی چیزیں میرے استعمال میں ہوتی ہیں سب کا ٹیکس ادا کر رہا ہوتا ہوں۔ میں اپنا ٹیکس ان تمام سرکاری ملازمین پر بخشتا ہوں جو بغیر رشوت اور ہیرا پھیری کے ایمانداری سے اپنا فرض ادا کر رہے ہیں۔ میرا ٹیکس ان سیاستدانوں پر حرام ہے جو اپنے بچوں کے لیے میرے پیسوں سے باہر ممالک میں جائیدادیں بنا کر ان کا مستقبل تاریک کر رہے ہیں۔ جو جرنیل میرے پیسوں سے باہر ممالک میں جزیرے خرید رہے، کمپنی اور ریسٹورانٹ چلا رہے ہیں، کھیل سے وابسطہ تمام لوگ جو میرے ٹیکسوں پر عیاشیاں کر رہے، سیاستدان اور ان کے بچے میرے ٹیکسوں سے شراب پیتے ہیں، جوئے کھیلتے ہیں، زنا کاری کے مرتکب ہوتے ہیں۔ آج حلفیہ کہتا ہوں کہ میں اپنے ٹیکس کا ایک پیسہ بھی ان پر حرام سمجھتا ہوں، لہذا قیامت کو یہ لوگ اپنی ان حرکتوں کا خدائے ذوالجلال کو خود جوابدہ ہونگے۔ میں ان سے برأت کا اعلان کرتا ہوں اور روز محشر ان کے گریبان میں ہاتھ ڈال کر اپنا حق مانگنے کا حق رکھتا ہوں۔ نوٹ: حلف نامہ ٹرینڈ میں حصہ لیں، تحریر کو اپنے نام اور تصویر کے ساتھ کاپی کر کے وال کی زینت بنائیں۔

CHADHAR

🚨 عاقب جاوید کا جھوٹ ایک بار پھر یہاں پکڑا گیا 🚨یہ ہے وہ ان فٹ ( انجرڈ ) فخر زمان جس کا عاقب جاوید نے ذکر کیا تھا کہ فخر...
18/03/2026

🚨 عاقب جاوید کا جھوٹ ایک بار پھر یہاں پکڑا گیا 🚨
یہ ہے وہ ان فٹ ( انجرڈ ) فخر زمان جس کا عاقب جاوید نے ذکر کیا تھا کہ فخر زمان کو انجری کی وجہ سے بنگلہ دیش سیریز سے ڈراپ کیا تھا۔ آج فخر زمان نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں ہوا میں اڑ کر ایسا کیچ پکڑا جس جو کسی کا یقین بھی نہیں آرہا ۔
عاقب جاوید اب کس منہ سے پی سی بی میں بیٹھا ہوا ہے اس کو خود نکلنا چاہیے ۔
ٹرینڈ بنا ہوا ہے عاقب جاوید کے خلاف اس کو نکالنا اب ہمارا فرض بن گیا ہے سارے دوست ٹرینڈ میں اپنا حصہ ڈالیں اگر پاکستان کرکٹ کو بچانا ہے۔
" عاقب جاوید کو نکالو پاکستان کرکٹ کو بچالو "

14/03/2026
14/03/2026
Unveiling History: The 4,500-Year-Old Tunic at the Egyptian Museum
14/03/2026

Unveiling History: The 4,500-Year-Old Tunic at the Egyptian Museum

بدبودار نظام میں عوام کا جینا محال:سفید داڑھی کے پیچھے چھپے ایک شیطان کا شرمناک کارنامہ ۔۔۔ سوشل میڈیا پر مشہور ترین ڈی ...
14/03/2026

بدبودار نظام میں عوام کا جینا محال:سفید داڑھی کے پیچھے چھپے ایک شیطان کا شرمناک کارنامہ ۔۔۔ سوشل میڈیا پر مشہور ترین ڈی پی او احمد محی الدین کی ناک کے نیچے چکوال پولیس نے پچھلے سال کیا گل کھلایا۔۔۔؟؟؟پڑھتا جا شرماتا جا ۔۔۔۔ "ش۔س" یہ قصہ مارچ 2025 میں شروع ہوا جب اسحاق نامی ایک زمیندار ۔۔۔تصویر میں سفید ریش شخص۔۔ نے اپنے گھر پر 25 لاکھ کی ڈ۔کیتی رپورٹ کی ، ملزمان کو اس نے نامزد کردیا ، بقول اسحاق اسی کے ڈیرے پر کام کرنے والےعمران خان اور اسکے دو بھائیوں نے یہ واردات کی اور فرار ہو گئے ۔۔۔ اسحاق علاقے کا ایک تگڑا زمیندار تھا اسکے تعلقات بھی بہت تھے ، چنانچہ پولیس تندہی سے ملزمان کے پیچھے لگ گئی اور ہفتے دس دن بعد عمران خان کے دو بھائیوں کو گرفتار کر لیا گیا ، عمران کا کچھ پتہ نہ تھا بقول پولیس شاید وہ بہت دور بھاگ گیا تھا ۔۔۔ پولیس نے عمران کےد و بھائیوں سے 7 لاکھ روپے کی ریکوری بھی ڈلوا لی ۔۔ اس کے بعد معاملہ ٹھنڈا پڑ گیا چند ماہ گزرے تو ایک روز چکوال کے اس گاؤں کی ایک خاتون نے تالاب میں انسانی ہڈیاں تیرتی دیکھیں تو پولیس کو اطلاع کی گئی ، پولیس نے تالاب سے دو انسانی ہاتھ اور دو پیر یا ٹانگیں برآمد کر لیں اور ہسپتال بھجوا دیں ۔۔ اس وقت جیل میں بند عمران کے دو بھائیوں میں سے ایک فرمان ضمانت پر رہا ہو چکا تھا اس نے رہائی کے بعد اپنے بھائی کی تلاش شروع کی ۔ کیونکہ اسے معلوم تھا کہ جب انہوں نے ڈ۔کیتی کی واردات کی ہی نہیں تو انکا بھائی کیوں اور کہاں چلا گیا ضرور اسکے ساتھ کوئی اور چکر ہوا ہے ۔۔۔ گاؤں کے تالاب سے انسانی اعضاء برآمد ہونے پر اس نے پولیس سے رابطہ کیا اور ان ہڈیوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کی درخواست دی ، کچھ روز بعد جب ڈی این اے رپورٹ آئی تو پتہ چلا کہ یہ باقیات عمران خان کی تھیں ۔ اب پولیس کو خیال آیا کہ کہیں وہ اسحاق کے گھر ہوئی ڈ۔کیتی ڈرامہ تو نہیں تھی ۔۔۔۔ چنانچہ باریش زمیندار اسحاق کو گرفتار کرکے تفتیش کی گئی تو اس نے اعتراف کر لیا کہ اس نے ڈ۔کیتی کا ڈرامہ رچایا تھا اس نے عمران خان کو ق۔ت۔ل کرکے تالاب میں پھینک دیا اور دونوں بھائیوں پر ڈ۔کیتی ڈال دی تاکہ اسکے جرم پر پردہ پڑا رہے اور کوئی عمران خان کی گمشدگی کا کیس رپورٹ کرنے والا بھی نہ بچے ۔۔۔۔وجہ عناد اس نے یہ بتائی کہ کچھ عرصہ قبل اسکا ایک بھانجا ق۔ت۔ل ہوا تھا جس میں اس نے عمران خان کو جھوٹا گواہ بننے کو کہا تو اس نے انکار کیا تھا ۔۔۔۔ ملزم اسحاق کو یہی رنج تھا ۔۔۔ مگر ٹھہریے ابھی اس سچی کہانی میں دو حیران کن انکشافات باقی ہیں ۔۔۔۔۔ چند ہفتے بعد عمران خان کے بھائی نے اسکی باقیات واپس آبائی گاؤں مانسہرہ لے جانے کے لیے قبر کشائی کی درخواست دی ، جب قبر کھولی گئی تو پتہ چلا کہ کفن کے علاوہ قبر میں کچھ بھی نہیں ۔۔۔۔۔ اسکے بعد چند ماہ گزرے تو اسحاق نامی زمیندار ضمانت پر رہا ہو کر جیل سے باہر آگیا ۔۔۔۔۔ اب وہ بڈھا زندگی کے مزے لوٹ رہا ہے ۔۔۔۔۔۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایک محنتی نوجوان ق۔ت۔ل ہو گیا ، اسکے بھائیوں پر ڈ۔کیتی کا پرچہ ڈال کر جیل بھیج دیا گیا اور ان سے ریکوری بھی ہو گئی جبکہ ڈ۔کیتی ہوئی ہی نہیں تھی ، پھر مق۔تول عمران کے قا۔تل اسحاق نے آلہ ق۔ت۔ل بھی برآمد کروا دیا اور جرم کا اعتراف بھی کیا لیکن وہ ضمانت پر رہا کیسے ہو گیا جبکہ اپنے پیارے وطن میں تو مرغی چوروں کو بھی ضمانت کے لیے سالوں لگ جاتے ہیں ۔۔۔۔

12/03/2026

قصور کی 18 سالہ زینب کا انوکھا فیصلہ : 35 سالہ نابینا نوجوان سے شادی کر لی ۔۔۔ وجہ ایسی کہ آپ بھی لڑکی کے جذبے کی داد دیں گے ۔۔۔۔ندیم اور انکے 2 اور بھائی پیدائشی نابینا ہیں انکے والدین وفا پا چکے ہیں اور کوئی بہن بھی نہیں ، انکے پاس اپنا مکان ہے ، آنکھوں سے محروم ہونے کی وجہ سے کوئی کام نہیں کرسکتے اور ہر وقت گھر یا محلے میں رہتے ہیں ، 35 سالہ ندیم بڑے جب کہ دو بھائی چھوٹے ہیں ، علاقے کے لوگ مستحق جان کر انکی ماہانہ مدد کر دیتے ہیں جس سے انکے رزق کا سامان ہو جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔ ندیم صاحب نے علاقے کے ایک بزرگ کی منت کی کہ اگر کسی نابینا یا معذور لڑکی کے ساتھ انکی شادی ہو جائے تو کم از کم انکے گھر کا چولہا جل پڑے گا اور دیگر چھوٹے موٹے کاموں میں بھی آسانی ہو جائے گی ۔۔۔ ان بزرگ نے چند مزید لوگوں کے علاوہ زینب کے والد سے بھی بات کی ، جب زینب کو اس بات کا پتہ چلا کہ اسکے لیے ایک نابینا شخص کا رشتہ آیا ہے جسکے دو بھائی بھی نابینا ہیں تو اسکے دل میں یہ خیال پیدا ہوا کہ زندگی تو ویسے بھی گزر جانی ہے کیوں نہ ان دکھی لوگوں کا سہارا بن کر گزار لی جائے ، زینب کو سہیلیوں نے مشورہ دیا کہ نابینا سے شادی نہ کرو تم جوان ہو خوبصورت ہو تمہیں اچھا بھلا رشتہ مل جائے گا مگر اس نے والدہ کو کہہ کر رضامندی ظاہر کی اور بتایا کہ اب اس رشتے میں میری خوشی شامل ہے ۔ یوں زینب اور ندیم کی شادی ہو گئی اور اب وہ ایک ساتھ زندگی گزار رہے ہیں ۔ 35 سالہ نابینا ندیم نے اپیل کی ہے کہ اسکی خواہش ہے وہ اپنی اس بیوی کواپنی آنکھوں سے دیکھے۔ مخیر حضرات اگر اسکا اور اسکے بھائیوں کا علاج کروا سکیں تو وہ ساری زندگی انہیں دعائیں دیں گے۔۔۔

12/03/2026

*شیطان کو یہی پسند ہے کہ آپ اُتاولے ہو جائیں۔ قبولیت میں تاخیر کو انکار سمجھ لیں، دعائیں کرنا چھوڑ دیں۔ یقین کریں وہ چیز جو آپ اللہ سے مانگ رہے ہیں وہ اُسی لمحے آئے گی جب آپ کا دل اسے سنبھالنے کے لئے تیار ہوگا۔ دیری کا مطلب تیار کرنا ہو سکتا ہے انکار ہرگز نہیں*💗🌝

12/03/2026

#

Address

Chak No 161 Wb Vehari
Islamabad
61110

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aoun Haider posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category