GPS Ganshal payeen

GPS Ganshal payeen گور نمینٹ پرائمری سکول گانشال پائیں

18/06/2026
16/06/2026

الحمدللہ! محدود وسائل اور بے شمار مشکلات کے باوجود گورنمنٹ پرائمری سکول گانشال پائین میں LED Screen کی سہولت پہنچ گئی۔

ہمارا سکول کئی سالوں سے وسائل کی کمی اور سٹاف کی قلت جیسے مسائل کا سامنا کر رہا ہے، لیکن اس کے باوجود تعلیم کا سفر رکا نہیں۔

یہ سہولت ہمارے بچوں کے لیے امید کی ایک نئی کرن ہے۔ ہم دعا گو ہیں کہ ہمارے سکول کو مزید تعلیمی سہولیات میسر آئیں تاکہ ہمارے بچے بھی جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تعلیم حاصل کر سکیں۔

تعلیم پر خرچ ہونے والا ہر قدم دراصل ہمارے مستقبل پر سرمایہ کاری ہے۔

✍️ یاسین خان
گورنمنٹ پرائمری سکول گانشال پائین

21/05/2026

🥰🥰🥰🥰

🌟 شاندار کامیابی – سمیہ (جماعت دوم)ہمیں فخر کے ساتھ یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے کہسمیہ، ولد وحید اللہ ...
22/12/2025

🌟 شاندار کامیابی – سمیہ (جماعت دوم)
ہمیں فخر کے ساتھ یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ
سمیہ، ولد وحید اللہ نے جماعت دوم میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے
607 مارکس حاصل کیے اور نہ صرف اول پوزیشن حاصل کی بلکہ
پورے سکول میں ٹاپ پوزیشن بھی حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔
سمیہ کی یہ کامیابی اس کی محنت، لگن، نظم و ضبط اور اساتذہ کی بہترین رہنمائی کا واضح ثبوت ہے۔
یہ کامیابی اس بات کی مثال ہے کہ اگر بچہ دل لگا کر پڑھائی کرے اور والدین و اساتذہ بھرپور تعاون کریں،
تو کم عمری میں بھی بڑی کامیابیاں حاصل کی جا سکتی ہیں۔
ہم سمیہ، اس کے معزز والدین اور تمام اساتذہ کرام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں،
اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اسے مستقبل میں بھی علم، اخلاق اور کامیابیوں سے نوازتا رہے۔
🌸 سمیہ تم ہمارا فخر ہو، اللہ تمہیں ہمیشہ کامیاب رکھے۔ آمین 🌸

22/12/2025

گورنمنٹ پرائمری سکول گانشال پائین
سالانہ امتحانات 2025 📘 جماعت پنجم
🥇 اول پوزیشن: عُبیداللہ — ولد: بخت شان الدین — 430 مارکس
🥈 دوم پوزیشن: محمد حسنین — ولد: عمر الرحمن — 391 مارکس
🥉 سوم پوزیشن: محمد صیاب — ولد: امیر زادہ — 314 مارکس
📗 جماعت چہارم
🥇 اول پوزیشن: محمد طلحہ — ولد: سراج محمد — 578 مارکس
🥈 دوم پوزیشن: محمد حسین — ولد: عمر الرحمن — 550 مارکس
🥉 سوم پوزیشن: شاکراللہ — ولد: محمد زمان — 519 مارکس
📙 جماعت سوم
🥇 اول پوزیشن: ثنان احمد — ولد: بحت محمد خان — 574 مارکس
🥈 دوم پوزیشن: جلال الدین — ولد: صاحب الدین — 547 مارکس
🥉 سوم پوزیشن: عزیز اللہ — 528 مارکس
📕 جماعت دوم
🥇 اول پوزیشن: سمیہ — ولد: وحید اللہ — 607 مارکس
🥈 دوم پوزیشن: محمد ادریس — ولد: عالم شیر خان — 563 مارکس
🥉 سوم پوزیشن: عزیر احمد — ولد: ظاہر خان — 422 مارکس
📒 جماعت اول (اعلیٰ)
🥇 اول پوزیشن: عصمت اللہ — ولد: آمین خان — 467 مارکس
🥈 دوم پوزیشن: محمد ادریس — ولد: نصیر اللہ — 410 مارکس
🥉 سوم پوزیشن: عائشہ — ولد: بخت شان الدین — مارکس386
📓 جماعت اول (ادنیٰ)
🥇 اول پوزیشن: مبین الرحمن — ولد: یاسین اللہ — 358 مارکس
🥈 دوم پوزیشن: محمد خان — ولد: جاوید خان — 335 مارکس
🥉 سوم پوزیشن: محمد یمان تاج — ولد: تاج منیر حقانی — 324۔
مارکس

🌸 تمام پوزیشن ہولڈرز، معزز والدین اور اساتذہ کرام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد 🌸

27/11/2025

’’السلام علیکم!
خوش آمدید گورنمنٹ پرائمری سکول گانشال پائین کے اس خوبصورت لمحے میں۔
آج جماعت پنجم کے بچوں نے اپنے الوداعی پروگرام کے طور پر ایک پیار بھرا کھانا رکھا،
جس میں انہوں نے اپنی محبت، احترام اور خوشی کا اظہار کیا۔
امتحانات کے آغاز سے پہلے بچوں اور اساتذہ نے مل کر خوبصورت یادیں بنائیں۔
ہم ان ننھے طلباء کے روشن مستقبل کے لیے دعاگو ہیں۔
اللہ انہیں امتحانات میں کامیابی عطا کرے۔ آمین۔‘‘
میں، یاسین خان، اپنے بچوں کی اس محبت اور عزت کے لیے دل سے شکر گزار ہوں۔
اللہ تعالیٰ ان بچوں کو امتحانات میں کامیابی اور زندگی میں روشن مستقبل عطا کرے۔
آمین۔ 🌸🕌‘‘**

Address

Dir Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GPS Ganshal payeen posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category