PRO Water and Power Division Diamer

Call

PRO Water and Power Division  Diamer Water and Power Division Diamer

17/10/2026
وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان جناب امجد حسین کو 1 میگاواٹ رائیکوٹ پاور ہاؤس منصوبے پر تفصیلی بریفنگ!وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان ...
16/10/2026

وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان جناب امجد حسین کو
1 میگاواٹ رائیکوٹ پاور ہاؤس منصوبے پر تفصیلی بریفنگ!

وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان جناب امجد حسین کو ایکسین واٹر اینڈ پاور ڈویژن دیامر جناب محبت خان نے 1میگاواٹ رائیکوٹ پاور ہاؤس منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر منصوبے کی موجودہ صورتحال، جاری تعمیراتی و مرمتی کام اور منصوبے کی تکمیل کے سلسلے میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

ایکسین واٹر اینڈ پاور دیامر نے وزیرِ اعلیٰ کو منصوبے کی اہمیت، درپیش مسائل اور علاقے میں بجلی کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔

اس منصوبے کی تکمیل سے علاقے میں بجلی کی فراہمی کو بہتر بنانے اور عوام کو درپیش بجلی کے مسائل میں کمی لانے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔ محکمہ واٹر اینڈ پاور دیامر عوام کو بہتر اور قابلِ اعتماد بجلی کی فراہمی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

وقاص انجم
ترجمان محکمہ برقیات دیامر چلاس

ایگزیکٹو انجینئر محکمہ واٹر اینڈ پاور دیامر، جناب محبت خان صاحب نے سب انجینئر ہیڈکوارٹر جناب صلاح الدین صاحب کے ہمراہ ون...
16/10/2026

ایگزیکٹو انجینئر محکمہ واٹر اینڈ پاور دیامر، جناب محبت خان صاحب نے سب انجینئر ہیڈکوارٹر جناب صلاح الدین صاحب کے ہمراہ ون میگاواٹ بٹوگاہ پاور ہاؤس میں جاری تعمیراتی و مرمتی کام کا دورہ کیا۔
اس موقع پر جاری کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور کام کو معیاری انداز میں بروقت مکمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا.

انجینئر عظمت علی صاحب (BS-19) کو سپرنٹنڈنگ انجینئر، سرکل آفس دیامر استور تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ انہیں چیف انجینئر، و...
14/10/2026

انجینئر عظمت علی صاحب (BS-19) کو سپرنٹنڈنگ انجینئر، سرکل آفس دیامر استور تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ انہیں چیف انجینئر، واٹر اینڈ پاور دیامر استور ریجن کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا ہے۔

چلاس!ایگزیکیوٹو انجینئر جناب محبت خان صاحب کی خصوصی ہدایات پر، واٹر اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ دیامر کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو ...
13/10/2026

چلاس!

ایگزیکیوٹو انجینئر جناب محبت خان صاحب کی خصوصی ہدایات پر، واٹر اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ دیامر کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر جناب محمد طیب صاحب کی زیر صدارت بلنگ آفس چلاس میں ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ہیڈ کوارٹر کے تمام میٹر ریڈرز اور بلنگ سے متعلقہ اسٹاف نے بھرپور شرکت کی۔
اجلاس کے دوران آئی ٹی انجینئر عمر گل نے تمام تر بلنگ امور، ایئر کنڈیشنڈ (AC) کنزیومرز کی لسٹوں اور غیر قانونی کنکشنز کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات پر ایس ڈی او صاحب کو تفصیلی بریفنگ دی۔
تمام پوائنٹس کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر نے تمام متعلقہ فیلڈ و دفتر عملے کے لیے درج ذیل سخت ہدایات جاری کی ہیں:

تمام میٹر ریڈرز اور بلنگ اسٹاف آنے والی 10 تاریخ تک اپنے اپنے علاقوں کی مکمل بلنگ ریکوری اور نیو کنزیومر الرٹ کی حتمی رپورٹ ہر صورت جمع کروائیں۔
غیر قانونی کنکشنز کو فی الفور بلنگ نیٹ ورک کا حصہ بنایا جائے اور تمام نادہندگان سے سو فیصد وصولی کو یقینی بنایا جائے۔

چلاس: واٹر اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ دیامر  میں ترقی پانے والے سٹاف کے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔۔۔۔۔
12/10/2026

چلاس:
واٹر اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ دیامر میں ترقی پانے والے سٹاف کے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔۔۔۔۔

ایس ڈی او حلقہ ون نبیر خان ، سب انجینئر بنگاہ احمد دین ، سب انجینئر تھک محمد مستجاب اور آئی ٹی انجینئر عمر گل کے زیرِ اہ...
12/10/2026

ایس ڈی او حلقہ ون نبیر خان ، سب انجینئر بنگاہ احمد دین ، سب انجینئر تھک محمد مستجاب اور آئی ٹی انجینئر عمر گل کے زیرِ اہتمام بلنگ کے معاملات کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ منعقد ہوا، جس میں بجلی کے بلوں کی بروقت وصولی، بقایاجات کی ریکوری اور صارفین کے گھروں و کاروباری مراکز پر بجلی کے میٹرز کی تنصیب سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
میٹنگ میں متعلقہ عملے کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ بلنگ ریکوری کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے، واجبات کی وصولی یقینی بنائی جائے اور جہاں میٹرز نصب نہیں ہیں وہاں قواعد و ضوابط کے مطابق میٹرز کی تنصیب کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ اس کے علاوہ تمام متعلقہ اہلکاروں کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے اور بلنگ کے نظام میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔
میٹنگ کا مقصد بجلی کے بلوں کی وصولی میں بہتری لانا، محکمہ کے مالی معاملات کو مستحکم کرنا اور صارفین کو شفاف و منظم بلنگ کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ محکمہ واٹر اینڈ پاور دیامر عوام سے اپیل کرتا ہے کہ وہ اپنے بجلی کے بل بروقت ادا کریں اور میٹرز کی تنصیب میں محکمہ کے عملے سے تعاون کریں تاکہ بجلی کی بہتر فراہمی اور نظام کی بہتری کو یقینی بنایا جا سکے۔

چیف انجینئر واٹر اینڈ پاور جناب فیاض احمد صاحب کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد!چلاس: چیف انجینئر محکمہ واٹر اینڈ پا...
09/10/2026

چیف انجینئر واٹر اینڈ پاور جناب فیاض احمد صاحب کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد!

چلاس: چیف انجینئر محکمہ واٹر اینڈ پاور جناب فیاض احمد صاحب کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب منعقد ہوئی، جس میں کمشنر دیامر استور ڈویژن جناب عظیم اللہ صاحب، ڈپٹی کمشنر دیامر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیامر، ایکسین محکمہ برقیات دیامر، ایکسین سول ڈویژن دیامر سمیت محکمہ واٹر اینڈ پاور کے افسران اور تمام اسٹاف نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران جناب فیاض احمد صاحب کی محکمانہ خدمات، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور طویل عرصے تک ادارے کے لیے انجام دی جانے والی ذمہ داریوں کو سراہا گیا۔ شرکاء نے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پیشہ ورانہ وابستگی اور تجربہ محکمہ واٹر اینڈ پاور کے لیے قابلِ قدر اثاثہ رہا ہے۔
اس موقع پر ان کی آئندہ زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، خوشیوں اور کامیابیوں سے بھرپور زندگی عطا فرمائے۔

وقاص انجم

پبلک ریلیشنز آفیسر
محکمہ واٹر اینڈ پاور، دیامر چلاس

نوٹس بارے عوام الناس گوہرآباد!محکمہ برقیات دیامر کی جانب سے مطلع کیا جاتا ہے کہ رائیکوٹ پاور ہاؤس کا سیلاب سے مکمل طور پ...
09/10/2026

نوٹس بارے عوام الناس گوہرآباد!

محکمہ برقیات دیامر کی جانب سے مطلع کیا جاتا ہے کہ رائیکوٹ پاور ہاؤس کا سیلاب سے مکمل طور پر تباہ ہونے والا سربند دوبارہ تعمیر کر دیا گیا ہے۔ تاہم، تعمیراتی کام کے آخری مرحلے میں سربند کو نالے کے ساتھ ملانے کے لیے پانی کی روانی عارضی طور پر بند کرنا ضروری ہے۔

اس سلسلے میں ضروری کام کی تکمیل کے لیے رائیکوٹ پاور ہاؤس 12 اکتوبر سے 19 اکتوبر 2026ء تک بند رہے گا، جس کے باعث متعلقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر رہےگی۔

تمام معزز صارفین سے گزارش ہے کہ اس عارضی بندش کے دوران محکمہ برقیات کے ساتھ تعاون کریں۔ یہ کام سیلاب سے متاثرہ بجلی کے نظام کی بحالی اور مستقبل میں بجلی کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے ناگزیر ہے۔

آپ کے تعاون کا شکریہ۔

محکمہ برقیات دیامر، چلاس

Address

Water And Power Chilas
Chilas

Telephone

+923441010515

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PRO Water and Power Division Diamer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category