Aiza riaz

Aiza riaz Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Aiza riaz, Grocers, Haji shah Zilla o tahcel Attock, Campbellpore.

28/05/2023

پر۔اسرار ۔گھر
آ ءزہ ریاض

یہ کہانی ہے ان دوستوں کی جنھوں نے اپنی زندگی میں کبھی بھی بھوت پریت اور چڑیلوں آ تماءوں پر یقین نہیں کیا تھا وہ ان باتوں کو صرف لوگوں کا وہم سمجھتے تھے وہ جس گاؤں میں رہتے تھے وہاں پہلے پہل تو خوشحالی اور امن و امان کا راج تھا گاؤں کے لوگ نرم دل اور ایک دوسرے کے دکھ درد میں برابر کے شریک تھے ۔لیکن پھر ایک دن اس خوبصورت گاؤں کو کسی کی نظر لگ گئی ہوا کچھ یوں کہ گاؤں کا ایک آدمی جو اپنے بیوی بچوں سے بہت محبت کرتا تھا ان کا قتل کر دیا اور سننے میں آیا کہ بحد میں اپنی جان بھی لے لی۔کسی کو محلوم نہیں پڑ رہا تھا کہ جو شخص اپنی فیملی سے اتنا پیار کرتا ہے وہ کیسے ان کی جان لے سکتا ہے۔لیکن کسی کو اس بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوا تو سب اس واقعے کو بھلا کر اپنے اپنے کاموں میں مصروف ہو گئے۔

اس واقعے کو گزرے ابھی چند ہفتے ہوئے تھے کہ لوگوں میں افواہیں پھیلنا شروع ہو گئی کہ اس گھر میں بھوت پریت اور آ تماءوں کا سایہ ہے اور تو اور رات کو اس گھر سے کسی بچے کے رونے کی آواز آ تی ہے شور سنائی دیتا ہے۔

پہلے پہل تو کسی نے اس بات پر دھیان نہیں دیا لیکن جب رات کو کوئی اس گھر کے سامنے سے گزرتا اگلے دن اس کی لاش گاؤں کے پرانے کھنڈر میں ملتی سب لوگ پریشان رہنے لگے اور اس گھر سے دور رہنے لگے اور رات کو تو بھول سے بھی اس گھر کے سامنے سے نہ گزرتا۔

ان حالات سے تنگ آکر گاءوں کے لوگوں نے گاؤں کے سربراہ کو بلایا اور پنچایت بھٹائی گاءوں کے بڑے بوڑھے لوگوں کو بھی بلایا گیا سب الگ الگ مشورے دیتے رہے ۔اخر کار فیصلہ ھوا کہ رات کو کوئی آدمی اس گھر میں جائے گا اور دیکھ کے آ ءے آخر ماجرا کیا ہے۔ دن میں سب ٹھیک رھتا ھے آوازیں رات کو ہی کیوں آتی ہیں کھیں یہ کسی کا کوئی مذاق تو نہیں۔

چنانچہ رات کو ایک آدمی کو اس گھر بھیج دیا گیا اب اس نے صبح آکر بتانا تھا کہ اصل ماجرا کیا ہے۔

صبح گاؤں کے سب لوگ اکھٹے ہو گئے اور اس آدمی کا انتظار کرنے لگے جس نے ابھی آکر ساری بات بتانی تھی۔لیکن جب کافی دیر گزرنے کے بعد بھی وہ آدمی نہیں آیا تو سب پریشان ہو گئے۔گاءوں کے سربراہ نے کہا کہ آج رات میں پھر سے کوئی جائے گا اور دیکھ کے آئے گا آخر ماجرا کیا ہے۔

Address

Haji Shah Zilla O Tahcel Attock
Campbellpore
AIZARIAZ

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aiza riaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category