03/09/2026
اوپنر امام الحق کو آنے والے دنوں میں بورڈ کی جانب سے سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
امام الحق کی ماضی میں جعلی انجری کے بعد لارڈز ٹیسٹ میں پنڈلی کی تکلیف کے بعد دونوں اننگز میں بیٹنگ نہ کرنے پر بورڈ کو عالمی سطح پر جگ ہنسائی کا سامنا ہے۔
اس معاملے میں بورڈ امام الحق کے خلاف اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرچکا ہے، جس کے نتیجے میں امام الحق کو ایک سے دو سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔