05/06/2025
آج دیر تک لوڈنگ کی وجہ آنے والے دنوں میں عید کی چھٹیاں ہیں۔ آج *ناظر مختار رائس ٹریڈرز* کی طرف سے عید سے پہلے کی آخری لوڈنگ مکمل ہوئی۔ ان شاء اللہ اب عید الاضحیٰ کے بعد خریداری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگا۔
اس موقع پر ہم دل کی گہرائیوں سے ان تمام رائس انڈسٹری کے محترم CEOs، بروکرز، اور تعاون کرنے والے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا، مال فراہم کیا، اور ہمارے دیے گئے ٹارگٹ کو مکمل کرنے میں ہماری بھرپور مدد کی۔
آپ سب کی کاوشوں، اعتماد، اور سپورٹ کے ہم تہہ دل سے مشکور ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کے کاروبار میں مزید برکت عطا فرمائے۔ آمین۔