02/09/2026
کچھ خواب مر جانے کے لیے ہوتے ہیں۔کچھ سال صرف گزر جانے کے لئے ہوتے ۔اور بہت سے لوگ آ پکی زندگی میں عارضی ہوتے ہیں۔اور یہ وقتی لوگ وقت کے ساتھ ہی ملتے اور وقت رہتے شاید آ پکی زندگی سے چلے بھی جاتے ہیں۔
کچھ جن کا ہمیں انتظار ہوتا ہے ،کچھ جو ہمارا انتظار کرتے ہیں۔مگر دونوں اگر اظہار تک نہ جائیں تو وقت بالوں کی سفیدی سے آ گے تک چلتا جاتا ہے ۔مہلت نہیں دیتا رک کے انتظار نہیں کرتا۔پہیہ چلتا ہے۔کب کس کو کس وقت کیا دینا ہے وہ دینے والا بہتر جانتا ہے۔
دیکھنے والے صرف ظاہری حالت دیکھتے ہیں۔باتیں کرتے ہیں۔
اور یہ بھی آ خر کو چلے ہی جاتے ہیں۔
ظاہر کو دیکھنے پرکھنے والا کوئی اور ہے۔
اس لئے مہربانی کیجئے خود پہ بھی اور لوگوں پہ بھی۔
انکا اچھا بھی ہونا ہے جو آ پکے اگر سامنے نہیں ،ہرگز اسکا یہ مطلب نہیں کہ وہ حقیر ہی رہ گئے۔ہر شخص کو کسی نہ کسی خاص چیز سے نوازا گیا ہوتا ہے۔
تم اپنی ہی فوکس کرو۔
شہنام اعوان
2ـ9ـ2026