Rizwan rzvii

Rizwan rzvii Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Rizwan rzvii, Grocers, kuhirtta azad kashmir, Azad Kashmir.

28/04/2025
 #بریکنک نیوز بروز جمعہ دن 3 بجے تک ہمارے مطالبات نہ مانے گے تو بروز ہفتہ صبح 10 بجے شٹر ڈؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا گیا ت...
28/03/2025

#بریکنک نیوز
بروز جمعہ دن 3 بجے تک ہمارے مطالبات نہ مانے گے
تو بروز ہفتہ صبح 10 بجے شٹر ڈؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا گیا تاجر برادری کے علاؤہ ایکشن کمیٹی اور مختلف تنظیموں نے بھی حمایت کا اعلان کر دیا

25/03/2025
چوہدری یاسین اور عامر یاسین برطانوی عدالت میں طلب، گرفتاری کا خدشہتاریخ میں پہلی بار ظالم اور مظلوم دونوں کو سزا یا جرما...
11/03/2025

چوہدری یاسین اور عامر یاسین برطانوی عدالت میں طلب، گرفتاری کا خدشہ

تاریخ میں پہلی بار ظالم اور مظلوم دونوں کو سزا یا جرمانے کا امکان

لندن (کورٹ رپورٹر) برطانوی عدالت میں جاری ابرار قریشی بمقابلہ چوہدری یاسین اور عامر یاسین کیس غیرمعمولی اہمیت اختیار کر چکا ہے۔ تاریخ میں پہلی بار ایسا ممکن ہے کہ ایک ہی کیس میں دونوں فریقین، یعنی ظالم اور مظلوم، کو سزا یا جرمانے کا سامنا کرنا پڑے۔

صحافی ابرار قریشی، جنہوں نے متاثرہ نوجوان کا انٹرویو کیا تھا، اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صدر پیپلز پارٹی آزادکشمیر چوہدری محمد یاسین اور وزیر حکومت عامر یاسین نے ہتک عزت کا کیس برطانوی عدالت میں دائر کیا تھا، آباد قریشی سے مطالبہ کیا جارہا تھا کہ وہ معذرت کر لیں لیکن ذرائع کا کہناہے کہ ابرار قریشی کسی صورت معافی نہیں مانگیں گے اور عدالت میں بھرپور دفاع کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری یاسین کی جانب سے ابرار قریشی کو عدالت کے باہر تصفیے کی متعدد پیشکشیں کی گئیں، تاہم انہوں نے یہ تمام پیشکشیں مسترد کر دیں۔

کیس کا پس منظر

یہ کیس تین سال قبل کوٹلی جیل میں پیش آنے والے مبینہ جنسی زیادتی کے واقعے سے جڑا ہوا ہے۔ چڑھوئی کے رہائشی نوجوان (م س ر) نے الزام لگایا کہ جیل میں چوہدری یاسین کے گن مین نے عامر یاسین کی موجودگی میں اس کے ساتھ زیادتی کی۔ اس واقعے کے بعد، متاثرہ نوجوان نے مظفرآباد میں خون آلود کپڑوں اور قرآن مجید کے ساتھ پریس کانفرنس کی اور اپنی روداد عوام کے سامنے رکھی۔ بعد ازاں، اس نے ویڈیو لنک کے ذریعے ابرار قریشی کو انٹرویو دیا، جس کے بعد عدالت میں کیس دائر کیا گیا۔

متاثرہ نوجوان، جو ماضی میں چوہدری یاسین کا ملازم بھی رہ چکا ہے، اس وقت برطانیہ میں موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق م س ر نے برطانیہ میں مختلف پلیٹ فارمز پر واقعے کے حوالے سے پختہ دستاویزات پیش کر کے اپنے مؤقف پر ڈٹے رہنے کا عندیہ دیا ہے۔ دوسری طرف، یہ اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں کہ چوہدری یاسین اور م س ر کے درمیان مفاہمت ہو چکی ہے۔ تاہم، قانونی ماہرین کے مطابق، اس کیس میں تمام فریقین کو عدالت میں اپنے مؤقف کا دفاع کرنا ہوگا، اور اس کا فیصلہ ایک تاریخی نظیر بن سکتا ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ چوہدری یاسین اور عامر یاسین برطانوی شہریت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان پر قتل اور دہشت گردی کے وہ مقدمات، جو آزاد کشمیر میں قائم اور عدالتوں میں زیر التوا ہیں، برطانوی ہائی کورٹ میں بھی زیر بحث آ سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس کیس کی سماعت کے دوران اہم انکشافات متوقع ہیں، جو آزاد کشمیر کی سیاست پر بھی گہرے اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔

Address

Kuhirtta Azad Kashmir
Azad Kashmir
123456

Telephone

+923263427690

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rizwan rzvii posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category