Soy e Taiba

Soy e Taiba Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Soy e Taiba, Grocers, Attock City.

الحمدللہ رب العالمین۔         1500واں جشن خاتم النبیین کے موقع پر سہ ماہی سوئے طیبہ ( Soy e Taiba ) کی جانب سے خصوصی ضمی...
27/08/2025

الحمدللہ رب العالمین۔ 1500واں جشن خاتم النبیین کے موقع پر سہ ماہی سوئے طیبہ ( Soy e Taiba ) کی جانب سے خصوصی ضمیمہ بنام "گلدستہ عقیدت" میں شائع ہونے والا خوبصورت مضمون بنام

" نبی کریمﷺ کا وصف حلم"
از: حافظ افتخار احمد قادری
مطالعہ کریں اور آگے شیئر کریں
جزاک اللہ خیرا

مجلہ"سوئے طیبہ" کی دوسری جلد کا پہلا شمارہ آن لائن جاری ہو گیا ہے  ۔۔۔۔۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم  نحمدہ و نصلی ونسلم علی ...
27/06/2025

مجلہ"سوئے طیبہ" کی دوسری جلد کا پہلا شمارہ آن لائن جاری ہو گیا ہے
۔۔۔۔۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
نحمدہ و نصلی ونسلم علی رسولہ النبی الامین خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ اجمعین ۔
الحمدللہ والشکر للہ ،سہ ماہی مجلہ "سوئے طیبہ" (آن لائن) کے پہلی جلد کے چار شمارے (بشمول ختم نبوت نمبر)آن لائن جاری ہوئے اور پھر ان کی نہایت ہی آب و تاب سے کتابی صورت میں مجلد اشاعت کے بعد اس کی دوسری جلد کا آغاز ہو گیا ہے۔

یہ شمارہ سہ ماہی مجلہ سوئے طیبہ آن لائن کی دوسری جلد کا پہلا شمارہ اور مسلسل شمارہ نمبر 5 ہے ۔
اس کا سرورق بھی حسب سابق دیدہ زیب اور خوش نما ہے ۔یہ محرم الحرام تا ربیع الاول 1447ھ/جولائی تا ستمبر 2025ء پر مشتمل ہے ۔ اس میں ایک اداریہ "زیبائی" ہے جس میں عصر حاضر کے مطابق تین موضوعات زیرِ بحث لائے گئے ہیں ۔ اس 12 ابواب اور 31 موضوعات ،162 صفحات پر محیط ہیں ۔ مجلہ صوروی اور معنوی لحاظ سے بے مثال ہے ۔ یہ اپنے دامن میں حمد و نعت ، قرآن وحدیث ، سیرت و تذکرہ ، وفیات اور اعتقادی و نظریاتی موضوعات لئے ہوئے ہے ۔ علمی و تحقیقی اور فکری و نظری مضامین و مقالات کا یہ حسین و جمیل گلدستہ سن ہجری کے مطابق نئے اسلامی سال کے پہلے ماہ محرم الحرام کا چاند 🌙 طلوع ہوتے ہی باذوق قارئین کی ضیافت طبع کے لئے حاضر ہے ۔ اسے انہماک سے پڑھیں اور اپنی گراں قدر آراء سے ضرور نوازیں ۔
گرقبول افتد زہے عز و شرف
دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ امت مسلمہ کو اس سال اپنی رحمت و برکت سے نوازے اور ہماری عظمت رفتہ کی بحالی کی کوئی صورت نمودار ہو ۔ امت مسلمہ کی مشکلات کم ہوں ۔ ہمارے مسلم حکمرانوں کو شرم وحیاء اور غیرت و حمیت نصیب ہو ۔اس ماہ میں عالم اسلام جن سانحات اور حوادثات سے دو چار ہوا ہے انہیں ضرور مد نظر رکھیں اور اپنے اسلاف کی قربانیوں کو یاد کریں اور ان کے ایصالِ ثواب کا اہتمام کریں ۔
مجلہ"سوئے طیبہ"کو نہایت ہی کامیابی وکامرانی سے منظر عام پر لانے کا سہرا اس کے مدیر اعلیٰ مولانا بلال احمد شاہ ہاشمی اور نائب مدیر مولانا دانیال سہیل عطاری کے سر ہے ۔ اللہ تعالیٰ اپنے محبوب حضرت احمد مجتبیٰ محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طفیل انہیں صحت و سلامتی کے ساتھ مزید توفیقات سے نوازے ۔ آمین ثم آمین یارب العالمین بجاہ سید المرسلین خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ و ازواجہ و ذریتہ و اولیا امتہ و علما ملۃ اجمعین ۔
دعا گو و دعا جو
گدائے کوئے مدینہ شریف
احقر سید صابر حسین شاہ بخاری قادری غفرلہ
"خلیفۂ مجاز بریلی شریف "
سرپرست اعلیٰ
سہ ماہی" سوئے طیبہ" (آن لائن)
مدیر اعلیٰ
سہ ماہی مجلہ" خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم" ( انٹر نیشنل)
ادارہ فروغ افکار رضا و ختم نبوت اکیڈمی برھان شریف ضلع اٹک پنجاب پاکستان
(1/محرم الحرام 1447ھ/27/جون 2025ء بروز جمعۃ المبارک بوقت 10:18 دن)

الحمدللہ رب العالمین اس سال کا نیا تحفہ منظر عام پر تشریف لا چکا ہے۔طالبین اس نمبر پر رابطہ فرمائیں 03100053916031858188...
26/06/2025

الحمدللہ رب العالمین
اس سال کا نیا تحفہ منظر عام پر تشریف لا چکا ہے۔

طالبین اس نمبر پر رابطہ فرمائیں
03100053916
03185818862
03155870158

الحَمْدُ ِللهسالنامہ سوۓ طیبہ طبع ہو کر فقیر کے پاس پہنچ چکا ہے۔اس کام پر رب تعالی کا جتنا شکر ادا کیا جاۓ کم ہے کہ اس ک...
17/05/2025

الحَمْدُ ِلله
سالنامہ سوۓ طیبہ طبع ہو کر فقیر کے پاس پہنچ چکا ہے۔
اس کام پر رب تعالی کا جتنا شکر ادا کیا جاۓ کم ہے کہ اس کے فضل و کرم سے ہی ہوسکا۔
ہمارے ساتھ جتنے احباب نے تعاون کیا ان کا ایک مرتبہ پھر شکریہ۔
اس علمی و روحانی کتاب کو کوٸی خریدنا چاہے تو رابطہ فرماسکتا ہے۔

16/05/2025

الحمدللہ کتاب تیار ہو گئی۔۔۔

وہ قلم جو مدینہ کی طرف اٹھے، اور وہ دل جو علمِ دین کی روشنی سے دھڑکیں... ان کے لیے "سالنامہ سوئے طیبہ"!

کبھی سوچا کہ ایک ایسی کتاب آپ کے ہاتھوں میں ہو، جس میں صدیاں بولتی ہوں، دلوں کی حالتیں بدلتی ہوں، اور علم و عرفان کے دریچے کھلتے ہوں؟
جی ہاں!
یہ کوئی خواب نہیں، بلکہ حقیقت ہے… "سالنامہ سوئے طیبہ" اس خواب کی تعبیر ہے۔

820 صفحات پر مشتمل یہ حسین گلدستہ
ہر اس قاری کے لیے ہے جو علم سے محبت کرتا ہے،
جو اہلِ دل کی باتیں سننا چاہتا ہے،
جو علمائے حق کے الفاظ میں سچائی تلاش کرتا ہے۔

اس میں شامل ہیں:
– پاکستان کے 25 سے زائد جید علمائے کرام کی قیمتی آراء
– بیسیوں علمائے پاک و ہند کے نادر تحقیقی و فکری مضامین
– عشقِ رسالت، سیرت، عقائد، فقہ، تاریخ، اصلاحی و تربیتی مضامین
– اور وہ سب کچھ… جو روح کو تازگی دے اور دل کو روشنی۔

قیمت فقط 1000 روپے
(علاوہ ڈاک خرچ)

یہ کتاب آپ کی لائبریری کی زینت بنے گی،
آپ کی فکر کا رخ درست کرے گی،
اور آپ کو ایک نئی علمی دنیا میں لے جائے گی۔

ایڈوانس بکنگ جاری ہے!
محدود تعداد… پہلا ہاتھ، پہلا حق!
خود بھی حاصل کریں، دوستوں کو تحفہ بھی دیں…
ایسا تحفہ جو دل و دماغ کو ایک ساتھ جگا دے!

ابھی رابطہ کریں:
دانیال سہیل عطاری 03100053916 + 03185818862
بلال احمد شاہ ہاشمی 03155870158

✍️ دانیال سہیل عطاری

وہ قلم جو مدینہ کی طرف اٹھے، اور وہ دل جو علمِ دین کی روشنی سے دھڑکیں... ان کے لیے "سالنامہ سوئے طیبہ"!کبھی سوچا کہ ایک ...
11/05/2025

وہ قلم جو مدینہ کی طرف اٹھے، اور وہ دل جو علمِ دین کی روشنی سے دھڑکیں... ان کے لیے "سالنامہ سوئے طیبہ"!

کبھی سوچا کہ ایک ایسی کتاب آپ کے ہاتھوں میں ہو، جس میں صدیاں بولتی ہوں، دلوں کی حالتیں بدلتی ہوں، اور علم و عرفان کے دریچے کھلتے ہوں؟
جی ہاں!
یہ کوئی خواب نہیں، بلکہ حقیقت ہے… "سالنامہ سوئے طیبہ" اس خواب کی تعبیر ہے۔

820 صفحات پر مشتمل یہ حسین گلدستہ
ہر اس قاری کے لیے ہے جو علم سے محبت کرتا ہے،
جو اہلِ دل کی باتیں سننا چاہتا ہے،
جو علمائے حق کے الفاظ میں سچائی تلاش کرتا ہے۔

اس میں شامل ہیں:
– پاکستان کے 25 سے زائد جید علمائے کرام کی قیمتی آراء
– بیسیوں علمائے پاک و ہند کے نادر تحقیقی و فکری مضامین
– عشقِ رسالت، سیرت، عقائد، فقہ، تاریخ، اصلاحی و تربیتی مضامین
– اور وہ سب کچھ… جو روح کو تازگی دے اور دل کو روشنی۔

قیمت فقط 1000 روپے
(علاوہ ڈاک خرچ)

یہ کتاب آپ کی لائبریری کی زینت بنے گی،
آپ کی فکر کا رخ درست کرے گی،
اور آپ کو ایک نئی علمی دنیا میں لے جائے گی۔

ایڈوانس بکنگ جاری ہے!
محدود تعداد… پہلا ہاتھ، پہلا حق!
خود بھی حاصل کریں، دوستوں کو تحفہ بھی دیں…
ایسا تحفہ جو دل و دماغ کو ایک ساتھ جگا دے!

ابھی رابطہ کریں:
دانیال سہیل عطاری 03100053916 + 03185818862
بلال احمد شاہ ہاشمی 03155870158

✍️ دانیال سہیل عطاری

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُسہ ماہی سوۓ طیبہ شمارہ نمبر پانچ کے لیے جن احباب نے مضامین منتخب کیے تھ...
05/05/2025

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ

سہ ماہی سوۓ طیبہ شمارہ نمبر پانچ کے لیے جن احباب نے مضامین منتخب کیے تھے وہ تو بھیجیں ہی گے،جن دوستوں نے کوئی مضمون منتخب نہیں کیا تھا ،مگر اب لکھنا چاہ رہے ہیں،یا لکھا ہوا ہے مگر ابھی شاٸع و طبع نہیں ہوا تو ہمیں بھیج سکتے ہیں۔

مضمون جمع کروانے کی آخری تاریخ دس ذوالقعدہ ہے۔

مضمون اس نمبر پر بھیجیے۔
03155870158
03100053916

شمارہ نمبر چار کچھ دنوں بعد ان شاءاللہ تعالیٰ منظر عام پر آ جائے گا۔
19/03/2025

شمارہ نمبر چار کچھ دنوں بعد ان شاءاللہ تعالیٰ منظر عام پر آ جائے گا۔

Address

Attock City

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Soy e Taiba posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category