15/07/2025
"یہ فیصلہ نہیں… سچ کا جنازہ ہے!
یہ ہے وہ 'انصاف' جو عوام کو دیا جا رہا ہے — سروس خراب، بل غلط، شکایت درست، لیکن جب معاوضے کی بات آئی تو کہہ دیا: ‘یہ ہمارا کام نہیں، عدالت جاؤ!’
تو سوال یہ ہے: اگر یہ بھی عدالت کرے، تو پھر محتسب کا دفتر صرف ٹھنڈے کمروں، اور فائلوں کے قبرستان کے لیے ہے؟
قوم انصاف مانگ رہی ہے، اور یہ نظام صرف یہ طے کر رہا ہے کہ انصاف دینا کس کا کام ہے!
شرم آنی چاہیے ایسے فیصلے پر۔
تم نے عدالت بنائی تھی انصاف کے لیے
لیکن اب وہ بس ایک دربار ہے —
جہاں مظلوم جھکتا ہے، اور قانون تماشائی ہے