28/07/2025
دبئی کی شام دیھاڑی لگانے کے بعد ، بس کی کھڑکی سے روشنیوں کو تکتا ہوا مزدور دل میں کیا سوچتا ہوگا " یہ چمکتا شہر میرے لئے نہیں، میرے بچوں کے خوابوں کا ہے۔ پسینے سے بھیگا بدن، تھکن سے بوجھل آنکھیں، مگر دل میں ایک دعا کہ گھر والوں کی زندگی مجھ سے بہتر ہو جائے کیمپ کی طرف بڑھتی بس میں، وہ صرف سفر نہیں، قربانیوں کی کہانی لیے جا رہا ہوتا ہے۔